حب/سیالکوٹ/دادو/ظفروال/لسبیلہ (جیوڈیسک) سندھ اور بلوچستان میں شدید بارش ہوئی ہے جس کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔ حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔ لسبیلہ اور دادو میں سیلاب کے باعث متعدد دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔ حب ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے۔
سیالکوٹ کے قریب دریائے چناب میں طغیانی سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیرآب آ گئی ہے۔ دادو میں ندی نالوں میں شدید طغیانی سے 70 سے زائد دیہات میں پانی داخل ہونے سے ان کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
بجوات کے 85 دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ پنجاب رینجرز کی سیلابی علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ظفروال کے نالہ ڈیک کے پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، 5 دیہات میں پانی داخل ہو گیا ہے اور سینکڑوں ایکڑ اراضی زیرآب آ گئی ہے۔ لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں پانی داخل ہونے سے پنگریو کی سمال واہ میں پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ہے۔