سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ

Heat

Heat

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی مزید بڑھتی جارہی ہے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی مزید بڑھتی جارہی ہے۔ زشتہ روز سب سے زیادہ گرمی لسبیلہ اور نواب شاہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کی گئی۔ بالائی علاقوں میں کچھ دنوں سے جاری بارشوں کا سلسلہ اب تھم چکا ہے۔

آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کا موسم آج بھی ابر آلود ہے دوسری جانب سندھ ، پنجاب ، بلوچستان میں سورج کی تپش اور گرم ہواوں نے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر کررکھا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم آج رات بنوں ، ڈی آئی خان ، کوہاٹ، سرگودھا ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ جنوبی پنجاب ڈیرہ غازی خان ، ملتان ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ ایک دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔