سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

Sindh Balochistan

Sindh Balochistan

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں سندھ اور بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استورمیں منفی 9 ، پاراچنار، مالم جبہ منفی 4، کالام، ہنزہ، اسکردو منفی 3، گوپس میں منفی2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔