کراچی : ڈائر یکٹراسپورٹس ند یم الرحمن میمن نے کہا ہے کہ انشااللہ رواں سال سندھ اور بیچ گیمز منعقد ہونگے اور سند ھ حکومت ان دونوں گیمز کی بھرپور سرپرستی کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اسپورٹس ویلفیرایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت سے منعقد ہونے والے ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر افتتاح کرتے ہوئے کہا ندیم الرحمن میمن نے کہا کہ وزیراعلی سندھ اور چیف سیکریتری سند کی دیر نینہ خواہش ہے کہ سندھ میں ہر سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں اور صوبے کے کھلاڑی ملک میں صوبہ سند ھ کا نام روشن کریں۔
انہوں نے کہا کہ آئند ہ مالی سال میں کھیلوں کا بجٹ دگنا کر دیا گیا ہے اور اس عظیم کارنامے میںسکریٹری کھیل محمدراشد اور چیف سیکریٹری صدیق میمن کا اہم حصہ ہے انہوں نے کہا کہ میں صوبے کے ہر میدان پرجارہاہوں تاکہ میں اس میدان کے مسائل سے روشنا س ہوسکوں انہوں نے اعلان کیاکہ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کی تیزین وآرائش کے لئے میں سیکریٹری کھیل اور بلدیہ جنوبی کے ایڈمنسٹرسے بات کرونگا اور جومدد سندھ اسپورٹس بورڈ کرسکتاہے وہ کرے گاقبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے KABBA کے صدر غلام محمدخان نے ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کی اور سیکریٹری کھیل محمدراشد کا ٹورنامنٹ اسپانسر کرنے پر اظہار تشکرکیا غلام محمدخان نے بلدیہ جنوبی کے ایڈمنسٹر یٹر نعیم سندھ کا خصوصی شکریہ اداکیا کہ ان کی توجہ سے فلڈلٹ کا کا فی کام ہوگیا تقریب سے SOA کے نائب صدر محفوظ الحق ، سبحاس کے سیکریٹری اصغرعظیم SABBA کے سیکریٹری عبدالناصر ، نیشنل بینک کے عظمت اللہ خان UBL کے ذوالفقار عباس خان SABA کے سیکریٹری اصغربلوچ نے بھی خطاب کیاجبکہ KABBA کے سیکریٹری طارق حسین نے نظامت کے فرائض انجام دئے ٹورنامنٹ کی پہلی رات دومیچوں کے فیصلے ہوگئے باونس کلب نے آرام باغ کلب کو 43-39 سے ہرادیا مقرروہ وقت تک میچ 38-38 پوائنٹس سے برابرتھا باونس کلب کے ایم عاطف کو ڈپٹی ڈائر یکٹر بلدیہ کورنگی محمدارشد نے مین آف دی میچ قرار دیا دوسرے میچ میں نشتر کلب نے عسکری فورکو41-38 سے ہر ادیا اس میچ مین طلحہ امجد جنہوں نے 18 پوائنٹس اسکورکئے مین آف دی میچ قرار دیا ان میچوں میں ایم عاطف ، مبشرحسین ، فہد انور ، طلحہ امجد ،علی چن زہب ، وجہی الدین عباسی ، شاہ میر ، انس خان ، بختیار احمدنے بہترین کھیل کا مظاہر ہ کیا ان میچوں میں ، غلام رسول ، جاوید احمد، نزاکت خان ، ممتاز احمد، طارق حسین نے ریفریزکے فرئض انجام دئے جبکہ محمدیعقوب نے ٹیکنکل آفیسرکا کردار ادا کیا۔
سیکریٹری اطلاعات کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن
ڈایریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ ند یم الرحمن میمن کا SSB کپ باسکٹ بال ٹورنا منٹ کے افتتاح کے موقع پر کھیلاڑیوں سے تعارف کرایا جارہا ہے اس موقع پر غلام محمدخان بھی موجود ہیں