سندھ : بلاول بھٹو پر حملے کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج

Protest

Protest

کراچی (جیوڈیسک) لندن میں بلاول بھٹو پر حملے کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور دھرنے دیئے۔

لاڑکانہ میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے باغ جناح چوک پر پہنچی، جہاں مشتعل کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی،حیدرآباد میں سندھ پیپلز یوتھ کے کارکنوں نے بائی پاس پر دھرنا دیا اور پی ٹی آئی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

دھرنے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی، نوشہرو فیروز میں بھی پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے عمران خان کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور گو عمران گو کے نعرے لگائے۔