کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ کے بعد اب سرکاری اسکولوں میں درسی کتابوں کی تقسیم بھی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوگی ،کتابوں کی شفاف چھپائی اور تقسیم کے لیے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے 6 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم اساتذہ اور ملازمین کی بائیو میٹرک رجسٹریشن کے بعد اب سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی اسکولوں میں درسی کتابوں کی تقسیم کو بھی بائیو میٹرک سسٹم سے مشروط کردیا ہے۔
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین سید ذاکر علی شاہ کے مطابق محکمہ تعلیم کے ای ڈی اور اور ٹی او سے بائیو میٹرک ریکارڈ حاصل کرلیا ہے جو کتابوں کی تقسیم کے زمہ دار ہوں گے۔ رواں سال سرکاری اسکولوں میں سال پہلی تا دسویں جماعت تک کے طالب علموں میں 48 لاکھ سے زائد کتابیں طلبا میں تقسیم کی جائیں گی۔
کتابوں کی چھپائی اور تقسیم کے عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے 6 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جو اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ سرکاری اسکولوں کے لیے شائع کی گئی کتابیں مارکیٹ میں فروخت نہ ہوں۔