کراچی (جیوڈیسک) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر سید قرار علی شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد علی نقوی پر خلاف قواعد بھرتیاں کرنے کا الزام ہے۔
ایک الگ نوٹیفکیشن جاری کر کے جعلی ڈگریوں پر بھرتی شدہ 44 بلڈنگ انسپیکٹرز کو بھی معطل کر دیا گیا۔
یہ نوٹیفکیشنز ادارے کے ڈی جی کی منظوری سے جاری کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ادارے میں غیر قانونی بھرتیوں کی چونکہ نیب تحقیقات کر رہا ہے اس لئے افسران کو معطل کرنا ضروری ہے، تاہم جعلی ڈگریوں پر بھرتی 7 اسسٹنٹ کنٹرولرز کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔