سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے کھول دیئے جائیں گے

CNG Stations

CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے بند رہنے کے بعد صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت ہفتہ کی صبح 8 بجے تمام سی این جی اسٹیشنز کو بند کردیا گیا تھا، جو آج صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔