سندھ کابینہ نے 617 ارب کے بجٹ کی منظوری دیدی

Budget

Budget

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کابینہ نے بھی آئندہ مالی سال کے لئے 617 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

سندھ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 229 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ وفاقی گرانٹ سے 115 ارب سے زائد ملیں گے۔ بجٹ کا خسارہ 21 ارب 63کروڑ روپے ظاہر کیا گیا ہے۔ امن و امان کے قیام کے لئے 52 ارب روپے شامل کئے گئے ہیں۔

آئند مالی سال میں مختلف محکموں میں 16 ہزار افراد کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔