کراچی (جیوڈیسک) سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں وزیر اعلی ہاؤس میں ہوا۔ جس میں مختلف محکموں کے وزراء اور چیف سیکرٹری نے شرکت کی۔
اجلاس میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات شرجیل میمن نے کابینہ کو پانی کی قلت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں غیر تصدیق شدہ چھ لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دی گئی۔
وزیر اعلی سندھ نے کابینہ کے ارکان کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر آئی جی سندھ کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔