کراچی (جیوڈیسک) سندھ کابینہ میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے، پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ممتاز جاکھرانی نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ممتاز جاکھرانی سے حلف لیا۔
اس تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزرانے شرکت کی۔ ممتاز جاکھرانی کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ کابینہ میں وزرا مجموعی کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔