کراچی (جیوڈیسک) سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں وزرا نے شرکت کی۔ مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کابینہ کو سندھ دینی مدرسہ رجسٹریشن بل میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دی۔
کابینہ نے بل میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ مشیرا طلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کابینہ نے لاڑکانہ اور سکھر کے کچے کے علاقوں میں آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں آئی جی سندھ نے امن و امان پر بریفنگ دی۔
کابینہ نے موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمنٹ نہ پہنے والوں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی منظوری دی۔
سندھ کابینہ اجلاس میں پاک چائنا اکنامک کوریڈور کی سیکیورٹی پر غور ہوا جبکہ وقت کی کمی کے باعث سندھ احتساب بل کی منظوری موخر کر دی گئی۔