کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس آج دوپہر کو طلب کرلیا ہے،جس میں رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت دوپہر 2 بجے صوبائی کابینہ کا سندھ اسمبلی میں اجلاس ہوگا، جس میں تمام وزراء مشیر اور معاون خصوصی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں امن وامان ، تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی ، ترقیاتی منصوبوں اور وزیراعظم کے کسان پیکج پر غور ہو گا جبکہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کابینہ کے اجلاس کے بعد رینجرز اختیارات کے حوالے سے سمری پر دستخط کئے جانے کی توقع ہے۔