سندھ کابینہ کے پانچ وزرا کو قلمدان سونپ دیئے گئے

Cabinet

Cabinet

سندھ کابینہ کے پانچ وزرا کو بائیس دن کے بعد بلا آخر محکموں کے قلمدان سونپ دیئے گئے ہیں جن کا باضابطہ نوٹی فکیشن کیبنٹ ڈویژن نے جاری کر دیا ہے۔

رکن سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو کو سینئر وزیر کیساتھ تعلیم اور خواندگی کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ میر ہزار خان بجرانی کو ورکس اینڈ سروسز، سردار علی نواز خان مہر کو زراعت، منظور حسین وسان کو جیل خانہ جات اور معدنیات و معدنی ترقی، مخدوم جمیل الزمان کو ریونیو، ریلیف اور بحالیات کے قلمدان سونپ گئے ہیں۔

اس سے قبل شرجیل انعام میمن کو اطلاعات اور آرکائیو، ڈاکٹر سکندر میندور کو قانون اور پارلیمانی امور انسانی حقوق کے قلمدان دیئے گئے تھے جبکہ مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے خزانہ کے قلمدان دیا گیا تھا۔ اس طرح سندھ کی آٹھ رکنی کابینہ کے تمام ارکان کے پاس محکموں کے قلمدان آگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں توسیع آئند چند روز میں متوقع ہے۔