کراچی (جیوڈیسک) سندھ کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور نئے وزراء کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رکن اسمبلی پیر ناصر شاہ کو وزیر بلدیات اور شرجیل میمن کو آرکائیور اور ورکس اینڈ سروسز کا محکمہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر آئی ٹی مکیش چاؤلہ کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم نثار کھوڑو کو آبپاشی و اطلاعات اور میر ہزار خان بجرانی کو محکمہ تعلیم کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادھر محمد وسیم کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔