کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کی صفائی مہم شاہراہوں تک محدود ہو گئی، 100 سے زائد مشنریاں اسکریپ کر دی گئی وزیر اعلیٰ سندھ تاحال نوٹس نہ لے سکے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی 3روزہ صفائی مہم کی ناکامی کے بعد خود صفائی مہم کے لئے شاہراہوں پر آئے لیکن ڈی ایم سیز کی سطح پر مرکزی شاہراہوں تک صفائی مہم محدود ہے۔
جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی صفائی مہم میں اپنا حصہ ڈالنے میں ناکام رہی ہے کیونکہ صفائی مہم کے لئے کارآمد ہونے والی 100سے زائد سوئپنگ مشین جو کہ 2007ء میں خریدی گئیں تھیں وہ 8سال سے استعمال نہ ہونے کے باعث اسکریپ ہوچکی ہے اور کسی تحقیقاتی ادارے سمیت موجودہ وزیر اعلیٰ سندھ بھی اس کا نوٹس نہیں لے سکے اور شاہراہوں کی صفائی کے لئے افرادی قوت کے ذریعے ہی کام لیاجارہا ہے جس سے گلی محلوں کھیل کے میدانوں میں کوڑا کرکٹ کے انبار لگ رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔