وزیراعلیٰ سندھ سمیت 13 انتخابی امیدواروں کی درخواستوں پر حکم امتناع ختم

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے 13 انتخابی درخواستوں پر الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف حکم امتناع ختم کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونلز کو قانون کے مطابق کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

بنچ نے ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کی کارروائی گیارہ اگست تک ملتوی کر دی۔جسٹس منیب اختر ، جسٹس فاروق شاہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل لارجر بنچ نے انتخابی درخواستوں کی سماعت کی۔

عدالت نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر جاری حکم امتناع ختم کرتے ہوئے ٹریبونلز کو ہدایت کی کہ درخواستوں پر قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، نواب وسان، شازیہ مری سمیت 13 افراد نے اپیلیں دائر کر کے حکم امتناع حاصل کیا تھا۔

الیکشن ٹریبونل نے سید قائم علی شاہ سمیت کئی امیدواروں کے حلقے اورمخصوص پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ کی لارجر بنچ نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کی کاروائی گیارہ اگست تک ملتوی کر دی۔