کراچی (جیوڈیسک) بلاول ہاوس سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور منظور وسان کو دیا گیا شوکاز نوٹس واپس لے لیا گیا۔ نوٹس کی واپسی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ہوئی۔
شو کاز نوٹس میڈیا پر آنے والی غلط رپورٹ کے باعث جاری کیا گیا۔ یہ شو کاز نوٹس گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے تھر کی صورتحال سے متعلق خبریں میڈیا پر چلنے کے بعد وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر منظور وسان کو جاری کیا تھا۔
ادھر سندھ حکومت کی جانب سے متاثرین کیلئے گندم کی بوریاں بھجوائی گئیں۔ مٹھی کے سرکاری گودام میں رکھی 292 بوریوں میں گندم کی جگہ مٹی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ریلیف جج نے خراب گندم کا معائنہ کیا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔