کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی حکومتوں کا نظام اندھیر نگری چوپٹ راج ،وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات کے احکامات کے باوجود شہر سے مسائل کا خاتمہ نہ ہوسکا شہری مسائل سے دو چار اور شہر تیزی کے ساتھ کھنڈر بنتا جارہا ہے۔
دنیا کا بین الاقوامی شہر کراچی کچروں پر آباد ہونے کے ساتھ برساتی نالوں کی عدم صفائی اور سیوریج سسٹم کے ناقص نظام کی وجہ سے عوام عذاب میں مبتلا ہوگئے گندگی اور غلاظت کی وجہ سے شہر میں وبائی اور مہلک امراض پھوٹنے کا خطرہ پیدا ہوتا جارہا ہے ۔کراچی کے 6اضلاع میں جہاں کچرے کا انبار ہے وہیں سیوریج کا ناقص سسٹم شہری مسائل میں اضافے کا باعث بنا ہوا دنیا کا بین الاقوامی شہر کسی آثار قدیمہ کا منظر پیش کررہا ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے سے ماڈل کالونی عباسی مارکیٹ کے اطراف رہنے والے مکین سیوریج مسائل سے دو چار ہیں مگر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انتطامیہ سب اچھا ہے کے رپورٹ کے ساتھ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہا صر فوٹو سیشن اور اخباری بیانات کے ذریعے مسائل حل اور گڈ گورنس کے دعوے کئے جارہے ہیں حکمراں اُس دن سے ڈریں جس دن عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے اُن کے خلاف سڑکوں پر دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گے نہ اُن کا تخت رہے گا اور نہ تاج۔