کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر بلدیات اویس مظفر نے کہا ہے کہ ان کے وزیر اعلی قائم علی شاہ سے کوئی اختلاف نہیں، صوبائی وزیر نے چکرا گوٹھ میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس بند کرا دیا۔
اویس مظفر نے قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ روڈ کی تعمیراتی منصوبے کا اچانک دورہ کیا اور ناقص میٹریل استعمال کیے جانے پر ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ وزیر بلدیات سندھ نے کورنگی روڈ پر غیر قانونی ریت اور بجری کے اڈے بھی بند کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے چکرا گوٹھ میں غی رقانونی ہائیڈرنٹس پر چھاپہ مار کر انہیں سیل کرا دیا۔ اویس مظفر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ اور ان میں کوئی اختلاف نہیں۔