وزیراعلیٰ سندھ کی دو ہفتے کے لاک ڈاؤن کی تجویز

Syed Murad Ali Shah

Syed Murad Ali Shah

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا کے زور کو توڑنے کے لیے ایک بار پھر 2 ہفتوں کے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا بہت خطرناک ہے، مجھ میں اینٹی باڈیز ہیں لیکن میں پھر بھی کورونا سے ڈرا ہوا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں آٹے میں نمک کے برابر بھی ویکسین نہیں لگی، ہم ویکسین لگا سکے اور نا ہی منگوا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن، مائیکرو لاک ڈاؤن کچھ نہیں ہوتا، کم از کم دو ہفتے کے لیے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کریں، کورونا پر حکومت سندھ کے اقدامات کو پہلے بھی سب نے فالو کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں لاک ڈاؤن کر کے کورونا وبا کا زور توڑنا ہو گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا سے متعلق اجلاس آج ہو گا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔