کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز ، بھتا خوروں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک بیان میں کہا کہ سید مراد علی شاہ نے شہر میں موجود دہشت گردوں ، ٹارگٹ کلر اور بھتا خوروں کو کچل دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت آج شام 5کراچی میںامن و امان سے متعلق اجلاس ہوگا جس میںٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر واقعات کی تحقیقات پر بریفنگ دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ ہائوس میں ہونے والے اجلاس میںدہشتگردوں،کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن تیزاور منشیات فروشوں،قبضہ مافیااوراسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔