سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 3 دن بند رہیں گے

CNG Stations

CNG Stations

سندھ (جیوڈیسک) سوئی سدرن گیس نے آئندہ ہفتے کے لئے سی این جی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کر دیا، سندھ میں سی این جی اسٹیشنز پیر، بدھ اور جمعہ تین دن بند رہیں گے۔

سوئی سدرن گیس کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں آج صبح آٹھ بجے سے سی این جی اسٹیشن بند کر دیئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے گیس کی کھپت میں اضافے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے حکومت نے گیس مینجمنٹ پلان بھی جاری کر دیا ہے۔