سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کیلئے گیس کی فراہمی بند

CNG Stations

CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں گیس کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا۔ ترجمان سوئی سدرن کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت تک گیس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔

سوئی سدرن حکام کا کہنا ہےکہ سندھ میں تین گیس فیلڈز بند ہیں جس کے باعث صوبے میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا ہے۔

دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے سوئی سدرن کے فیصلے پر کل اس کے دفتر کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

نمائندہ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ گیس کی فراہمی میں آئے دن کا ناغہ ختم کیا جائے، اگر گیس فراہم نہ کی گئی توشارع فیصل بلاک کریں گے۔

ماہرین کا کہناہےکہ سندھ میں پہلی بار مسلسل تیسرے روز سی این جی بند کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سندھ بھر میں گیس کے بحران کے باعث کراچی میں گھریلو صارفین کو بھی گیس کی فراہمی میں پریشانی کا سامنا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں پورا دن گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس سے خواتین کو مشکلات درپیش ہیں۔