سندھ : سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹوں بعد کھل گئے

CNG Stations

CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز اڑتالیس گھنٹوں بعد کھل گئے۔ فلنگ اسٹیشز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

سندھ بھر میں ہنگامی طور پر گیس سپلائی میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو اڑتالیس گھنٹوں کے لئے بند کر دیا گیا تھا،، جو آج صبح آٹھ بجے تو کھل گئے لیکن فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیاں، رکشے اور بسیں بڑی تعداد میں قطاروں میں لگی ہوئی ہیں۔

زیادہ رش ہونے کی وجہ سے گیس کے پریشر میں بھی کمی کا سامنا ہے، سوئی سدرن گیس نے اگلے ہفتے سندھ میں سی این جی کی دو روزہ بندش کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت سی این جی کی پہلی بندش منگل اور دوسری جمعرات کو صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کے لئے ہو گی۔