سندھ میں سی این جی اسٹیشنز پیر کو بھی کھلے رہیں گے، سوئی سدرن

Sui Southern Gas

Sui Southern Gas

کراچی (جیوڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کل کھلے رہیں گے۔

یاد رہے کہ صوبے میں سی این جی اسٹیشن دو روز بند رہنے کے بعد اتوار کی صبح ہی کھلے ہیں جس کے باعث ان اسٹیشنز پر غیر معمولی رش ہے، دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن اور کراچی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی دو دو سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے خلاف اپنی ہڑتال کو موخر کر کے حکومت سے مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔ جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔