سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کیلئے بند – Apr 2

CNG Station

CNG Station

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزصبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے بند کر دئیے جائیں گے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق صوبے بھر میں گیس لوڈ منیجمنٹ شیڈول کے تحت سی این جی فلنگ اسٹیشنز بدھ کی صبح 8 بجے بند کر دئے جائیں گے۔

تمام سی این جی اسٹیشنز پر جمعرات 3 اپریل کی صبح سے سی این جی کی فراہمی دوبارہ بحال ہو گی۔