سندھ میں سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے بند ہو جائینگے

CNG Station

CNG Station

کراچی (جیوڈیسک) سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کر دیا جائیگا، جو منگل کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8 بجے سے بند ہو جائینگے، سی این جی ایسوایشن کے مطابق 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز منگل کی صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔