کراچی (جیوڈیسک) سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کر دیا جائیگا، جو جمعرات کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8 بجے سے بند ہو جائینگے، سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔