کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کر دیا جائیگا، جو ہفتہ کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8بجے سے بند ہوجائینگے، سی این جی ایسوایشن کے مطابق 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز ہفتہ کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔