سندھ: سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے بند ہو جائیں گے

CNG Station

CNG Station

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائیگا، جو منگل کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8 بجے سے بند ہوجائیں گے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز منگل کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔