سندھ میں سی این جی اسٹیشنز صبح 7 سے دو پہر 2 بجے تک بند رہیں گے
Posted on December 26, 2013 By Majid Khan کاروبار, کراچی
CNG Stations
کراچی (جیوڈیسک) سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ صوبے میں گیس اسٹیشن آج 24 کے بجائے 7 گھنٹوں کے لئے بند ہوں گے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے میڈیا منیجر عنایت اللہ اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن آج 24 گھنٹوں کے لیے بند نہیں ہوں گے۔
سی این جی اسٹیشن کی بندش کا دورانیہ آج صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہو گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com