کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ 48 گھنٹے کی بندش کے بعد تمام سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق 2 روز قبل شکار پور کے نزدیک ایس ایس جی کی پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا گیاتھا، جس کی وجہ سے کیس کی کمی کے باعث سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔
سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹے کی بندش کے بعد اب دوبارہ صبح 8 بجے کھلیں گے۔