سندھ: سی این جی اسٹیشنز اگلے ہفتے 3 دن 24 گھنٹے کیلئے بند

CNG Stations

CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اگلے ہفتے منگل، جمعرات اور ہفتے کو صبح آٹھ بجے سے چوبیس، چوبیس گھنٹے کے لئے بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے آئندہ ہفتے کراچی سمیت اندرون سندھ کے لئے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ جس کے تحت سندھ میں فلنگ اسٹیشنز منگل صبح آٹھ بجے سے بدھ صبح آٹھ بجے تک بند ہونگے۔

جبکہ دوسری بندش جمعرات صبح آٹھ بجے سے جمعہ صبح آٹھ بجے تک ہوگی۔ اور تیسری بندش ہفتہ صبح آٹھ بجے سے اتوار صبح آٹھ بجے تک کی جائے گی۔ ایسایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے والے فلنگ اسٹیشنز کو گیس فراہمی مزید اڑتالیس گھنٹوں کے لئے بند کر دی جائے گی۔