سندھ میں کاپی کلچر کے خاتمے کے لیے سول سوسائٹی، اساتذہ اور طلبا ایک بار پھر متحرک، احتجاجی مظاہرا، دھرنا

Protest

Protest

دادو (فیاض جعفری) سندھ میں کاپی کلچر کے خاتمے کے لیے سول سوسائٹی، اساتذہ اور طلبا ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں۔ اساتذہ، طلبا اور شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز لیے سندھ بھر میں ہونے والے کاپی کلچر کے خلاف لیاقت علی میرانی، امتیاز حسین جویو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے دادو پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ کاپی کلچر نے سندھ کی تعلیم کو تباہ کر دیا ہے۔ حکومت ان کی روک تھام کے لیئے کوئی بھی اقدامات نہیں کر رہی۔مقررین کا مزید کہنا تھا کہ دیگر صوبوں سے کاپی کلچر کا مکمل طور پر خاتمہ کیا گیا ہے لیکن صوبہ سندھ میں کاپی کلچر کاخاتمہ ہونا نا ممکن دکھائی دے رہا ہے۔

مقرین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں دسویں جماعت اور انٹرمیڈیئٹ کے امتحانوں میں رینجرز تعینات کرکے کاپی کلچر کا مکمل خاتمہ کرکے سندھ کی تعلیم کو تباہ ہونے سے بچایاجائے تاکہ مستقبل کے معمار میرٹ کے بنیاد پر تعلیم حاصل کر کے اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کر سکیں۔

03152515800