کراچی : پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاءو کا بہتر طریقہ احتیاط ہے، سندھ حکومت کے ساتھ ملکر کروناوائرس سے بچاءو اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم چلائیں گے، صوبہ سندھ میں کرونا سے بچاءو کے لیئے سندھ حکومت کے ساتھ اول دستے کا کردار ادا کریں گے، متاثرین کے گھروں پر راشن پہنچانے کا کام سندھ حکومت کا عظیم کارنامہ ہے، پیپلز پارٹی مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ ہے، ان خیالا ت کا اظہارا نہوں نے اپنی رہائش گاہ صدر پیپلز یوتھ سندھ جاوید نایاب لغاری، جنرل سیکرٹری شعیب مرزا اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسرور راجپر سے ملاقات کے بعد کیا ، تیمور علی مہر نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پورے سندھ میں کرونا وائرس سے بچاءو کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر رہی ہے ، سندھ حکومت کے کرونا سے بچاءو کے لیئے کیے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں اور ہم سندھ حکومت کی کرونا وائرس سے بچاءو کی جنگ میں ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد و لیڈر بلاول بھٹو زرداری کا حکومت کے ساتھ کرونا وائرس کے خلاف ملکر کر لڑنے کا بیان اس بات کا ثبوت ہے ہمارے لیئے سب سے پہلے ملک و قوم ہیں ، موجود ہ قدرتی آفت سے بچاءو اور اس کی روک تھام کے لیئے ہم سب کو ذاتی اور سیاسی مفادات کو بالائے طا ق رکھتے ہوئے متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو اس قدر متاثر کیا ہے کہ ان کی معاشی طور پر کمر ٹوٹ گئی ہے ہم تو ویسے ہی معاشی عدم استحکام کا شکار ہیں ، کرونا وائرس ایک عالمی و انسانی مسئلہ ہے ، پاکستان میں اس کے پھیلاءو کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا اور ہر پاکستانی کو وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کرنا ہوگا تا کہ اس وبائی مرض کی روک تھا م کو یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پورے سندھ میں کرونا وائرس سے بچاءو اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی مہم کا آغاز کررہی ہے ، اور اس سلسلے میں سندھ حکومت کے ہر فیصلے میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ، موجودہ صورتحال میں لاک ڈاءون ہی مسئلے کا حل ہے ، جب تک مکمل طورپر انسانی سرگرمیوں کو ختم نہیں کیا جائے گا اور لوگوں کو گھروں تک محدود نہیں کیا جائے گا تب تک کرونا وائرس کے پھیلاءو پر قابو پانا مشکل ہوگا، انہوں نے کہا کہ دنیا کے وہ تمام ممالک جنہوں نے مکمل لاک ڈاءو ن کیا وہ کرونا کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئے اور جن ممالک نے یہ قدم قدرے دیر سے اٹھایا وہاں کرونا نے تباہی مچا دی، انہوں نے مزید کہا کہ اپنی قوم کو اس وبائی مرض سے بچانے کے لیئے ہم سب کو یہ مشکل فیصلہ لینا پڑیگا تاکہ صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے۔