سندھ کے بدعنوان افسران پر مقدمات کے قیام اور گرفتاری کا فیصلہ

Arest

Arest

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کی اینٹی کرپشن کمیٹی ون نے صوبے کے کئی بدعنوان افسران کی گرفتاری اور مقدمات کے اندارج کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میںصوبے کے بدعنوان افسران کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں جن افسران کی گرفتاری اور مقدمات کےا ندارج کی منظوری دی گئی۔

ان میں سول اسپتال حیدر آباد کے ایم ایس خالد قریشی ، میرپور خاص کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر غلام غوث،سکھر کے ریجنل ڈائریکٹر تعلیم الطاف عباسی ،تعلقہ ٹھل کے سابق ناظم اکبر بنگلانی اورواٹر بورڈ کے 5 انجینئرزسمیت دیگر سرکاری افسران شامل ہیں۔

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق سول اسپتال کے ایم ایس پر 6 کروڑ روپے کی بدعنوانی تحقیقات میں ثابت ہو چکی ہے۔سکھر سابق ریجنل ڈائریکٹر تعلیم پر جعلی طریقوں سے بھرتی کرنے کا الزام ہے جبکہ واٹربورڈ کے افسران پر غلط طریقوں کے ہائیڈرنٹ کی اجازت دینے کا الزام ہے۔