سندھ بار کونسل کے انتخابات : ایک سو اکتالیس امیدوار آمنے سامنے

Sindh Bar Council

Sindh Bar Council

کراچی (جیوڈیسک) سندھ بار کونسل کے سالانہ انتخابات میں تینتیس نشستوں کیلئے ایک سو اکتالیس امیدوارآمنے سامنے ہیں۔ مجموعی طورپرگیارہ ہزار سے زائد وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ سندھ بار کونسل کے سالانہ انتخابات میں سندھ کی تمام اضلاع کی 33نشستوں پر انتخابات جاری ہیں، کراچی ضلع جنوبی کی چھ، ضلع شرقی کی شار، ضلع وسطی کی چار، ضلع غربی اور ملیر میں ایک ایک جبکہ حیدرآباد، ٹنڈو الہٰ یار، ٹنڈومحمدخان، مٹیاری کی تین نشستیں سکھر دو، گھوٹکی، خیرپور، نوابشاہ اور نوشہرو فیروز میں ایک ایک نشستیں، دادو، جامشورو ایک، لاڑکانہ دو، جیکب آباد شکارپور، سانگھڑ، تھرپارکر اور مٹھی میں بھی ایک نشستیں ہیں۔

اندرون سندھ کی سترہ نشستوں پر باون امیدوار مدمقابل ہیں، ریٹرننگ افسر کے فرائض ایڈوکیٹ جنرل سندھ ادا کر رہے ہیں پولنگ کیلئے بائیس پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔