سندھ میں جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا نادرا تیار کر کے دے گا

Criminal

Criminal

کراچی (جیوڈیسک) ایپکس کمیٹی سندھ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وزارت داخلہ میں ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 85 کیس ملٹری کورٹس کو بھجوائے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ اور نادرامیں ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوئے جس کے تحت جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ نادرا تیار کرے گا۔ اجلاس میں غیر رجسٹرڈ مدارس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اور طے پایا کہ کسی کو بغیر این او سی مسجد یا مدرسہ بنانے نہیں دیا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ میں 27 لاکھ افغان مہاجرین ہیں ان میں سے غیر رجسٹرڈ مہاجرین کو 31 دسمبر تک واپس بھیج دیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ کاؤنٹر ٹیرررزم فورس کے لیے ایک ہزار اہلکار بھرتی کیے جائیں گے اس کے لیے دو تھانے قائم کر دیئے گئے ہیں جن کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔