کراچی (جیوڈیسک) ریلیف ڈپارٹمنٹ سندھ نے تین اضلاع کے ڈیڑھ سو دیہات کو خشک سالی کے باعث آفت زدہ قرار دیدیا ہے۔ ریلیف ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق دادو، جامشورو اور ٹھٹھہ مون سون بارشیں نہ ہونے کے باعث معاشی بدحالی اور خشک سالی کا شکار ہیں۔
جس کی وجہ سے یہاں کے ڈیڑ ھ سو دیہات کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے جن دیہات کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ ان میں دادو کے تعلقہ میہٹر کے پانچ، خیر پور ناتھن شاہ کے چوبیس، کوٹری کے پندرہ، مانجھند کے ستائیس، سہون کے چھیالیس، تھانہ بولا خان کے اٹھائیس اور ٹھٹھہ کے چھ دیہات شامل ہیں۔