سندھ : ڈینگی سے مزید چار افراد جان کی بازی ہار گئے

Dengue

Dengue

مون سون کی آمد کے ساتھ ہی سندھ بھر میں ڈینگی کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ سندھ میں ڈینگی بخار سے مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مون سون کی آمد کے ساتھ ہی سندھ بھر میں ڈینگی کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ بیماری سے نمٹنے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

سندھ ڈینگی سرویلینس سیل کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتوں کی نسبتا اس ہفتے میں ڈینگی کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سندھ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد آٹھ سو اکتالیس ہو گئی ہے۔

جبکہ پچھلے سال ڈینگی بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد ساتھ سو سے زیادہ تھی۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے آئسولیشن وارڈز بنا دیئے گئے ہیں جبکہ شہر میں مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے بھی مہم مرحلہ وار جاری ہے۔