کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں محکمہ تعلیم کی کرپشن کا چوبیس گھنٹے میں نوٹس نہ لیا گیا تو جگہ جگہ احتجاج ہو گا۔
خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس بلا کر تعلیمی داخلہ پالیسی پر بحث نہ کرائی تو سڑکوں پر عدالت لگائیں گے، محکمہ تعلیم میں پیسے لے کر لوگوں کو بھرتی کیا جار ہا ہے۔ خواجہ اظہارالحسن نے تعلیمی پالیسی کو مہاجر دشمنی پرمبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب کراچی سے مطالبات سر اٹھاتے ہیں تو حکمرانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔
خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم اور پبلک سروس کمیشن میں کراچی کے نوجوانوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ سندھ پبلک سروس کمیشن اپنا قبلہ درست کرلے۔