سندھ حکومت کے اہم محکمے سیکریٹریوں کے بغیر کام چلانے پر مجبور

Government Sindh

Government Sindh

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت کے بیشتراہم محکمے بغیرسیکریٹری کے کام کررہے ہیں، ذرائع کے مطابق کئی ہفتوں بعدبھی سیکریٹریزکے عہدوں پرتعیناتیاں نہیں ہوسکیں۔ ذرائع کے کامران رضی کے مطابق اس وقت قانون، محنت، زراعت ، محکمہ لائیواسٹاک اینڈ فشریز،سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن، بیوروآف سپلائی، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی،آثارقدیمہ میں سیکریٹری کی اسامیاں خالی پڑی ہیں، جبکہ ذرائع نے مزیدبتایا ہے کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اورصوبائی محتسب کے سیکریٹری بھی ابھی تک نہیں لگائے گئے ہیں۔

ادھر گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کی آسامی پر بھی تعیناتی نہیں کی جا سکی، اور ڈائرکٹر جنرل پروٹوکول سندھ کی اسامی تو کافی عرصے سے خالی پڑی ہے، سیکریٹری سندھ اسمبلی کی آسامی پر بھی کسی کو تعینات نہیں کیا گیا، ڈی آئی جی سکھر کے عہدے پربھی مستقل تعیناتی نہیں کی جا سکی، ڈی آئی جی فنانس کی آسامی بھی کئی ہفتوں سے خالی، دریں اثنا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صوبے کی اعلی شخصیت کے حکم پر اہم آسامیوں کو خالی رکھا گیا ہے،ب یشترآسامیوں پرتعینات افسران کو سپریم کورٹ کے حکم پر ہٹایا گیا تھا۔