ٹنڈوآدم (کامران انصاری) سندھ ترقی پسند پارٹی کا شہری مسائل اور بدامنی کے خلاف احتجاج اور علامتی بھوک ہڑتال تفصیلات کے مطابق سند ھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنوں نے شہر کی مصروف شاہراہ ایم۔ اے۔جناح روڈ پرایک روزہ احتجاجی کیمپ لگا کر علامتی بھوک ہرتال کی اور شہری مسائل کے فوری حل او ر مبینہ انتظامی نااہلی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر سندھ ترقی پسند پارٹی تعلقہ ٹنڈوآدم کے صدراعجاز علی ملوکھانی،سکندر علی ملوکھانی،لیاقت کھوسو،قہر تھہیم،عباس ملوکھانی نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹنڈوآدم شہر اور گردونواح میں حیسکو کی جانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری طبقہ اور مزدوری پیشہ افراد سب ہی کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔
بجلی کی طویل بندش سے عوام کو معاشی طور پر تباہ کیا جارہا ہے حیسکو انتظامیہ عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ دیکھائی نہیں دیتی فحاشی کے بے تحاشہ اڈوں پر بے خوف وخطر دن رات فحاشی کے شرم ناک دھندے جاری وساری ہیں جس سے نوجوان نسل میں جنسی بے راہ روی پھیل رہی ہے آکڑاپرچی کے زریعے کھیلا جانے والا جواء پندرہ روز سے بڑھ کر ڈیلی کی بنیاد پرہر گلی محلے میں کھلے عام کھیلا جارہا ہے منشیات کی ریل پیل چوری اور لوٹ مار کا بازار بھی گرم ہے جرائم پیشہ افراد دندناتے پھرتے ہیں ان جرائم کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے۔
جسکے باعث عوام میں عدم تحفظ پھیل رہا ہے شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر دکھائی دیتے ہیںصفائی کا عملہ غائب ہے ٹنڈوآدم شہر اور گرد ونوح کے عوام سراپا احتجاج ہے مگر کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عوام کے مسائل فوری حل کر کے عوام میں پھیلتی ہوئی عدم تحفظ کی فضاء کاخاتمہ کیا جائے۔