سندھ کی تقسیم کے مطالبے پرقومی عوامی تحریک کی اندرون سندھ ہڑتال

Strike

Strike

حیدرآباد (جیوڈیسک) سندھ میں صوبوں کے قیام کے مطالبہ پر قومی عوامی تحریک کی جانب سے حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص سمیت مختلف شہروں میں ہڑتال کی جارہی ہے۔

سندھ میں صوبوں کے قیام کےم طالبے کے خلاف قومی عوامی تحریک کی اپیل پرنوشہرو فیروز، دادو، پڈعیدن، سکھر ، جیکب آباد،عمر کوٹ، کنری ، میرپور خاص اور سجاول سمیت دیگراضلاع میں ہڑتال جاری ہے جبکہ دکانیں اور پیٹرول پمپ بند اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔

اسی طرح حیدرآباد اور نوابشاہ میں بھی جزوہ ہڑتال جاری ہے جہاں بعض علاقوں میں دکانیں کھلی ہیں جبکہ کئی علاقوں میں قومی عوامی تحریک کے کارکنان نے دکانیں بند کرادیں۔

حیدرآباد کے نسیم نگر چوک پر کارکنان نے سندھ کی تقسیم کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ سندھ میں انتظامی بنیاد پر نئے یونٹس بنائے جائیں۔