سندھ کی تقسیم نہیں نئے انتظامی یونٹس کی بات کررہے ہیں، حیدر عباس رضوی

Haider Abbas Rizvi

Haider Abbas Rizvi

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ کی تقسیم نہیں بلکہ ملک میں 20 نئے انتظامی یونٹ بنانے کی بات کر رہی ہے، انتظامی یونٹس کاقیام سندھ کی تقسیم نہیں ہے۔

کراچی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ پریس کانفرنس میں حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیوایم نے پاکستان کے تمام صوبوں میں نئےانتظامی یونٹس بنانے پر زوردیا ہے، دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں ایک انتظامی یونٹ 8 کروڑ آبادی کا ہو جہاں آبادی 50 لاکھ کے لگ بھگ ہوتی ہے۔

وہاں نیاانتظامی یونٹ بنا دیا جاتا ہے۔ حیدرعباس رضوی نے کہا کہ پاکستان کی کوئی جماعت نہیں جوانتظامی یونٹس کی مخالفت کرتی ہو۔بہاولپور، جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبے کا قیام مسلم لیگ (ن) کا منشور تھا، پیپلز پارٹی نے سرائیکی اور ہزارہ صوبے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا۔

تحریک انصاف نے بھی اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس ترتیب دیے جائیں گے جب کہ تحریک انصاف کے رہنما نادر اکمل لغاری نے 3 صوبوں کے لیےانتظامی یونٹس کی بات کی، نادراکمل لغاری اور عارف علوی کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔