سکھر (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سیاست آتی ہے۔ وہ پہلے مہاجر قومی موومنٹ تھے ، پھر سمجھ گئے کہ کراچی میں بیٹھ کر سیاست نہیں کرسکتے اور بعد میں لفظ مہاجر بدل کر پارٹی کا نام متحدہ قومی موومنٹ رکھ لیا۔
سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر گفت گو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست کو الگ کیا جائے اور کوئی دوسری بات کرنی ہے تو کھل کر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ تو ایک تاریخ ہے ، اس کی تقسیم ہر گز برداشت نہیںکی جائے گا۔سید خورشید شاہ کا کہنا تھا۔
کہ مہاجر یا سندھی تو لفظ ہیں ، سندھ میں مختلف علاقوں سے آئے لوگ آباد ہیں جو اب خود کو سندھی کہتے ہیں اور اب سندھ ہی ان کی پہچان ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ نفرتیں چھوڑ دی جائیں ان سے نقصان ہوگا۔ مذہب اور فرقہ پرستی کے نام پر سیاست نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک کروڑ سے زيادہ دوسری قومیتیں آباد ہيں۔