سانگھڑ (جیوڈیسک) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگڑھ میں دریافتی کنویں، کنزہ فیلڈ سے گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
پی پی ایل نے وافق، شہداد اور شرف نامی دریافتی کنووٴں کے بعد کنزہ فیلڈ سے بھی گیس اور کنڈنسیٹ دریافت کر لی ہے۔ مزکورہ کنویں میں تین ہزار چھ سو پچیانوے میٹر گہرائی میں ہائیڈر و کاربن زخائرکی جانچ کی جارہی ہے۔
کنویں سے حاصل ہونے والی ممکنہ پیداوار کی صلاحیت تقریبا اکیس سو بیرل یومیہ تیل کے مساوی ہو گی۔ جس سے یومیہ دو لاکھ امریکی ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔