سندھ کی تقسیم کیخلاف ٹنڈو الہ یار اور گرد و نواح میں شٹر ڈائون

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی اپیل پر ٹنڈو الہ یار اور گرد و نواح کے علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے۔ شہر کے تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔

سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی اپیل پر ٹنڈوالہ یار اور اس کے گرد و نواح علاقوں میں مکمل شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال ہے۔ شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں، ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے نامعلوم افراد کی جانب سے رات کے دوسرے پہر شہر کے چار مختلف مقامات پر کریکر دھماکوں اور فائرنگ کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ہڑتال کے باعث سٹرکوں سے ٹریفک مکمل طور پر غائب رہی جسکے باعث مسافروں اور دیگر شہروں میں ملازمت کی غرض سے جانے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔