کراچی (جیوڈیسک) سندھ کیو زیر تعلیم نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ سندھ کے تمام تعلیمی اداروں سے رینجرز کو ہٹانے میں ٹائم لگے گا، قبضہ قبضہ ہوتا ہے یہ کبھی بھی قانونی نہیں ہوتا ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عنقریب وزیر تعلیم کے دفتر میں ٹول فری شکایتی مرکز قائم کیا جا رہا ہے، جس سے عوام اسکولوں میں اساتذہ نہ پہنچے اور دیگر شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر صوبے کی خواندگی بڑھانی ہے تو تمام سہولیات اسکولوں کو مہیا کرنی پڑے گی، صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں محکہ تعلیم کے ویب سائڈ کے اجرا کیا جائے گا جس میں اساتذہ کی پوسٹنگ اور اسکولز کی انرولمنٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔